ق لیگ کی رہنما ثمینہ خاور حیات نے بیٹی کی شادی پیپلز پارٹی کے میر شبیر بجارانی کے صاحبزادے سے طے کر دی

ق لیگ کی رہنما ثمینہ خاور حیات نے بیٹی کی شادی پیپلز پارٹی کے میر شبیر ...
ق لیگ کی رہنما ثمینہ خاور حیات نے بیٹی کی شادی پیپلز پارٹی کے میر شبیر بجارانی کے صاحبزادے سے طے کر دی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شادی کب ہو گی کسی کو معلوم نہیں تاہم انکے پنجاب میں ڈیرے ڈالتے ہی مسلم لیگ ق نے پیپلز پارٹی سے رشتہ داری قائم کر لی ہے ۔ دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماﺅں کے لخت جگر اسی ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جس کے لیے کارڈ بھی چھپ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ان دنوں پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں پنجاب میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور چند روز قبل انہوں نے اپنی شادی کی بات کر کے میڈیا کو ایک نیا اور دلچسپ موضوع فراہم کیا تھا مگر ابھی تک انکی شادی کے بارے میں کوئی حتمی خبر سامنے نہیں آسکی تاہم چودھری شجاعت حسین کی جماعت مسلم لیگ ق کی مرکزی رہنما اور سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات نے اپنی بیٹی کی شادی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میرشبیر علی بجارانی کے صاحبزادے اور سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی کے پوتے سے طے کر دی ہے جو اسی ماہ کی 23تاریخ کو ہوگی۔

پاناما کیس ہمارے وزیراعظم کا سکینڈل ہوتا تو پھانسی چڑھایا جا چکا ہوتا : بلاول بھٹو

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی میں نئی رشتے داری کی یہ تقریب 23دسمبر کو لاہور کے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہو گی۔دونوں خاندان پہلے سے ایک دوسرے کے رشتے دار تھے تاہم اب اس رشتہ داری کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -