اگلے 2روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

اگلے 2روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات
اگلے 2روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاتاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ ، عمارتیں گرنے سے 52افرا د ہلاک ، متعدد زخمی اور لاپتہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردومنفی 06، ہنزہ، گوپس منفی 04، گلگت منفی 01 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 09، اسلام آباد 06، کراچی 14،پشاور 07، چترال 05،کوئٹہ 01، گلگت منفی 01 اور ہنزہ میں منفی 04تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -