کرینہ کپور اپنے ”بے بی“ کے ساتھ منظر عام پر آگئیں

کرینہ کپور اپنے ”بے بی“ کے ساتھ منظر عام پر آگئیں
کرینہ کپور اپنے ”بے بی“ کے ساتھ منظر عام پر آگئیں

  

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)کرینہ کپور حاملہ ہونے کے بعد پہلی باراپنے عزیز دوست منیش ملہوتراکی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے آئیں تو ان کا روپ سنگھار اور پھولا ہوا پیٹ دیکھ کر ہر کوئی خوشی سے چیخ اٹھا۔کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان اور بہن و بہنوئی کے ساتھ تقریب میں بہت خوش نظر آرہی تھیں ۔

اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ وہ غیر فلمی سین کی بجائے حقیقی زندگی میں ماں بننے جارہی ہیں توکیسا محسوس کررہی ہیں ۔اس پروہ خوشی سے اپنے پیٹ پر ہاتھ پھیر کر بولیں ”دیکھو میرا بے بی مجھے محسوس کررہا ہے۔ میں ماں بننے جارہی ہوں ۔اس سے بڑی اور کیا فیلنگ ہوسکتی ہے“ کرینہ کپور کو اپنے بچے کی پیدائش کا شدت سے انتظار ہے جو عنقریب دنیا میں آنے والا ہے۔انہوں نے تقریب میں انتہائی دیدہ زیب لباس زیب تن کیا ہواتھا جس سے انکے خدوخال نمایاں ہورہے تھے لیکن اس سے بڑھ کر انکی چہک مہک نے تقریب کو دوبالا کردیا تھا۔

کرینہ کپور کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بے بی کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی بہت پیار کررہی ہیں اور حاسدوں کی نظروں سے بچنے کے لئے وہ خاموشی سے حمل کے دنوں سے گزرتی رہی ہیں لیکن اب انہیں کسی نظرلگنے کا خوف نہیں کیونکہ وضع حمل میں چند دن ہی رہ گئے ہیں ۔

مزید :

تفریح -