پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم ”رئیس “ مناظر ’کٹوتی‘ سے بال بال بچ گئی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم ”رئیس “ مناظر ’کٹوتی‘ سے بال بال ...
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم ”رئیس “ مناظر ’کٹوتی‘ سے بال بال بچ گئی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم ”رئیس “ مناظر ’کٹوتی‘ سے بال بال بچ گئیں اور فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق لالی ووڈ اداکارہ ماہرہ خان کے فینز کا انتظار ختم ہو گیا ، بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ماہرہ خان کی متنازع فلم ”رئیس “ کا ٹریلر پیش کر دیا گیا ہے ۔

فلم کے ٹریلر نے ان تمام افواہوں کا گلا گھونٹ دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ فلم ”رئیس “ سے ماہرہ خان پر فلمائے گئے سین نکال دیے گئے ہیں یا ان کی جگہ کسی بھارتی اداکارہ کو فلم کیلئے کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔24سیکنڈ کےاس ٹریلر میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

یاد رہے اڑی حملے کی اڑ میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پرکھلی دہشت گردی کرنے والی بھارت فوج کی فائرنگ اور درجنوں پاکستانی شہریوں اور فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد اس فلم کو بھی متنازع کردیا گیا تھا تاہم اب آفیشل ٹریلر جاری ہونے کے بعد شائقین کو یقین ہو چلا ہے کہ 25جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو دیکھ کر بھرپور انجوائے کر سکیں گے ۔

مزید :

تفریح -