پی آئی اے طیارہ حادثہ، پاک فوج کے امدادی دستے، ہیلی کاپٹر جائے حادثہ کی جانب روانہ

پی آئی اے طیارہ حادثہ، پاک فوج کے امدادی دستے، ہیلی کاپٹر جائے حادثہ کی جانب ...
پی آئی اے طیارہ حادثہ، پاک فوج کے امدادی دستے، ہیلی کاپٹر جائے حادثہ کی جانب روانہ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے تباہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پاک فوج بھی میدان میں آ گئی ہے اور امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

پی آئی اے کا طیارہ لاپتہ ، عینی شاہدین نے کیا کچھ دیکھا؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ ان امدادی دستوں میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

” مے ڈے، مے ڈے“ طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی ہے، پائلٹ کا آخری پیغام

واضح رہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد حویلیاں میں طیارے کے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہونے لگیں اور عینی شاہدین کے مطابق دھویں کے انتہائی گہرے بادل بھی اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -