ممکن ہے کہ بدقسمت طیارے میں جنید جمشید کے ہمراہ ان کی اہلیہ سوار نہ ہوں: قریبی ساتھی محمود عالم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی رہنما جنید جمشید کے قریبی ساتھی محمود عالم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں جنید جمشید کے ہمراہ ان کی اہلیہ سوار نہ ہوں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمود عالم کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر سعید انور کی تبلیغی جماعت میں چترال میں تشکیل ہوئی تھی ۔ جنید جمشید انہی کی نصرت کیلئے 10 دن کی تشکیل کراکے اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال گئے تھے۔ جنید جمشید نے 10 دن گزارنے کے بعد چترال میں اپنی تشکیل سے 2 دن زیادہ قیام کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنید جمشید کے زیادہ رکنے کی وجہ سے ایسا ممکن ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو 10 دن پورے ہونے پر واپس بھیج دیا ہو۔