دلیپ کمار خرابی صحت کے باعث پھر ہسپتال منتقل
ممبئی(مانٹیرنگ ڈیسک)لیجنڈ دلیپ کمار آج صبح بائیں پاﺅں میں اچانک طبیعت خراب ہونے سے لیلا وتی ہسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔ اخباری نمائندے سے بات کرتے ہوئے انکی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ انکے پیروں میں اچانک سو زش نے انہیں پریشان کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر ان کوہسپتال لے آئیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دلیپ کی طبیعت اکثر ناساز رہتی ہے۔فی الحال دلیپ کمار خطرے سے باہر ہیں اور بہت جلد ان کو گھر بھیج دیا جائے گاجہاں ۱۱ دسمبر کو وہ اپنی سالگرہ منائیں گے۔