طیارہ حادثہ ، ریسکیو ٹیموں کو جنید جمشید کا پرس مل گیا

طیارہ حادثہ ، ریسکیو ٹیموں کو جنید جمشید کا پرس مل گیا
طیارہ حادثہ ، ریسکیو ٹیموں کو جنید جمشید کا پرس مل گیا

  

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چترال سے اسلام آباد آنیوالے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے مسافروں میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ سمیت سوار تھے اور اب اطلاع ملی ہے کہ جائے حادثہ سے ان کا پرس مل گیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جنید جمشید کا پرس امدادی ٹیموں کو ملا جنہوں نے قبضے میں لے لیا۔ جنید جمشید کے پرس کی اطلاع ملتے ہی ان کے مداح مایوس ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملنے والے پرس میں دیگر اشیا کے ہمراہ جنید جمشید کی 2 تصاویر بھی موجود تھیں جن سے پرس کی ملکیت کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ معروف مذہبی رہنما جنید جمشید سابق کرکٹر سعید انور کی نصرت کیلئے 10 دن کیلئے چترال گئے تھے جہاں انہوں نے 12 روز تک تبلیغ دین کا فریضہ سرانجام دیا۔ بدھ کو جنید جمشید اپنی اہلیہ نیہا جنید کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے ذریعے اسلام آباد آرہے تھے تاہم ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔جنید جمشید کی اس بدقسمت طیارے میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ملک بھر میں سوگواری کی فضا قائم ہوگئی جبکہ عزیزو اقارب اور مداح جنید جمشید کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مزید :

قومی -