طیارے کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا،نتائج تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے: فلائٹ سیفٹی انویسٹی گیٹر

طیارے کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا،نتائج تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے: ...
 طیارے کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا،نتائج تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے: فلائٹ سیفٹی انویسٹی گیٹر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فلائٹ سیفٹی انویسٹی گیٹر نسیم احمدنے کہا ہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا اس کا پتہ تحقیقات کے بعد ہی چل سکتا ہے۔

طیارے سے 7 لاشیں نکال لیں،آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹرز طلب کر لئے ہیں: ڈی پی او ایبٹ آباد

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقے میں پرواز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے کیونکہ پہاڑی علاقے کی کنڈیشن اکثر بدلتی رہتی ہے۔ جہاز کے پائیلٹس نے حادثے سے پہلے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلہ ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہوگی لیکن جب کوئی راستہ نہ بچے تو پائیلٹ رابطے کرنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ تمام ادارے حرکت میں آجائیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد سے چترال جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا،اس طیارے میں 47 افرادسوارتھے جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔

مزید :

اسلام آباد -