حادثے سے تین گھنٹے قبل نماز ادا کرتے ہوئے جنید جمشید کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ،چترل کو جنت کا ٹکڑا قراردیاتھا

حادثے سے تین گھنٹے قبل نماز ادا کرتے ہوئے جنید جمشید کی تصویر سوشل میڈیا پر ...
حادثے سے تین گھنٹے قبل نماز ادا کرتے ہوئے جنید جمشید کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ،چترل کو جنت کا ٹکڑا قراردیاتھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)جنید جمشید نے چترال میں اپنی مصروفیات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیں ،انھوں نے فیس بک پر 3 گھنٹے قبل اپنی نماز ادا کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔بدھ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں سوار جنید جمشید نے چترال میں اپنی مصروفیات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی تھیں اور اپنے ٹویٹ میں چترال کو زمین پر جنت کا ٹکڑا قرار دیا تھا ۔انہوں نے فیس بک پر 3 گھنٹے قبل اپنی نماز ادا کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔رپورٹس کے مطابق جنید جمشید اپنے دوستوں کے ہمراہ چترال گئے تھے اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 سے واپس اسلام آباد جارہے تھے۔واضح رہے کہ 52 سالہ جنید جمشید نے اپنے کیریئر کا آغاز وائٹل سائنز نامی پاپ بینڈ میں مرکزی گلوکار ہونے کی حیثیت سے کیا، اس بینڈ کے ذریعے انہیں اپنی زندگی میں بیشمار شہرت ملی۔گلوکاری میں بے انتہا شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی طرف بڑھ گیا اور آہستہ آہستہ انھوں نے موسیقی کی صنعت کو خیر آباد کہہ دیا۔ان کا شمار پاکستان کے نامور نعت خوان اور بزنس مین کے طور پر بھی کیا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ جنید جمشید رمضان کے مہینے میں ٹی وی چینل پر مذہبی پروگرام کی میزبانی بھی کرتے آئے ہیں۔جنید جمشید کو 2007 میں صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -