جنید جمشید نے مجھے بہت کچھ سکھایا ،وہ بڑے دل کا آدمی تھا:جواد احمد

جنید جمشید نے مجھے بہت کچھ سکھایا ،وہ بڑے دل کا آدمی تھا:جواد احمد
جنید جمشید نے مجھے بہت کچھ سکھایا ،وہ بڑے دل کا آدمی تھا:جواد احمد

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ جنید جمشید نے مجھے بہت کچھ سکھایا تھا،انہوں نے کبھی کسی سے مکر نہیں کیا،وہ بہت بڑے دل کے آدمی تھے۔

طیارے کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا،نتائج تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے: فلائٹ سیفٹی انویسٹی گیٹر

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس حادثے کی خبرکابالکل یقین نہیں آرہا،میری جب بھی ان سے ملاقات ہوتی تھی تو وہ بہت اچھے طریقے سے ملتے تھے ۔ ان کا دل بہت صاف تھا،وہ لوگوں کے ساتھ بڑا پیارکرتے تھے اوران کے دل میں نئے آنے والوں کے لئے بہت شفقت تھی۔انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کے ساتھ میرا آخری شو امریکہ میں ہوا تھا ،اس شوکے بعد انہوں نے دینی تبلیغ جوائن کرلی تھی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد سے چترال جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا ،طیارے میں 47 افرادسوارتھے جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔

مزید :

اسلام آباد -