بدقسمت پروازپی کے 661 میں کون کون سوار تھے؟ مسافروں کی فہرست جاری کردی گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے پی کے 661میں سوار افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ ڈی سی او چترال اسامہ وڑائچ سیٹ نمبر21اے،نعت خواں جنید جمشید،سیٹ نمبر 27 اے اور انکی اہلیہ نیہا جنید سیٹ نمبر 27 سی پر بیٹھی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بدقسمت پی کے 661 طیارے میں سوار افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے جن میںڈی سی او چترال اسامہ وڑائچ سیٹ نمبر21اے، نعت خواں جنید جمشید،سیٹ نمبر 27 اے انکی اہلیہ نیہا جنید سیٹ نمبر 27 سیپر موجود تھیں، جبکہ ان کے علاوہ طیارے میں موجود مردوں میں عابد قیصر سیٹ نمبر 2جے، احسان 30 سی،احترام الحق 27 ایل،اکبر علی26جے، اختر محمود23 اے،عامر شوکت25سی،عاصم وقاص1جے،عتیق محمد3اے،فرحت عزیز25جے،گوہر علی29اے،چینی باشندہ ہی چینگ21اے،حاجی نواز 23 اے،ہیرلڈ قیصلر22 اے،حسن علی24ایل،ہیری22سی،محمود عاطف 26اے،مرزا گل 23جے،فرحان علی23جے،محمد علی خان 29ایل،محمد خالد مسعود28سی،نعمان شفیق2 ایل،تکبیرخان 3ایل،نثار الدین 21جے،محمد خان 26سی،محمد خاور28ایل،سلمان زین العابدین 28 اے،سامی 3جے،تیمور ارشد28جے، گل احمد اور عماد خان شامل ہیں۔
چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا
خواتین کی فہرست میںعائش3سی،آمنہ احمد21سی،ماہ رخ احمد21سی، فرح ناز22ایل،گل مہر24جے،رانی مہرین22جے،ثمینہ گل23ایل، شمشاد بیگم24اے،طیبہ عزیز 25 ایل،عمارہ خان26ایل اورزاہد ہ پروی سیٹ نمبر 24 سی پر بیٹھی تھیں۔
واضح رہے کہ مسافروں میں پی آئی اے عملے کے 5 افراد سوار تھے، پی آئی حکام کی جانب سے مسافروں کے ورثا کو معلومات تک رسائی ممکن بنانے کے لیے ایمرجنسی ڈیسک قائم کرتے ہوئے 3 رابطہ نمبر جاری کیے ہیں، ورثا 021-99044890۔021-99044394۔ 021-99044376 ان پر نمبر پر اپنے پیاروں سے متعلق مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔