جنگل عمر باغ قتل کیس 7500درہم چھیننے کا ڈراپ سین ،،بد قسمت سگہ باپ ہی اپنے لخت جگر کا قاتل نکلا

جنگل عمر باغ قتل کیس 7500درہم چھیننے کا ڈراپ سین ،،بد قسمت سگہ باپ ہی اپنے لخت ...
جنگل عمر باغ قتل کیس 7500درہم چھیننے کا ڈراپ سین ،،بد قسمت سگہ باپ ہی اپنے لخت جگر کا قاتل نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ ( صباح نیوز)تھانہ اضاخیل کی حدود جنگل عمر باغ قتل کیس 7500درہم چھیننے کا ڈراپ سین ،جدید سائنسی خطوط پر تفتیش نے کہانی واضح کردی بد قسمت سگہ باپ ہی اپنے لخت جگر کا قاتل نکلا۔تفصیلات کیمطابق۔مورخہ09.11.2016کوعمرباغ تھانہ اضاخیل کی حدود میں ایک لاوارث لاش بعمر 19/20سال ملی ۔تھانہ اضاخیل میں نامعلوم ملزم ،ملزمان کے خلاف مقدمہ علت662مورخہ 09.11.2016 جرم302درج کیا گیا ۔لاش کوپوسمارٹم DHQنوشہرہ کلاں بجھوائی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈی ایس پی پبی سرکل خان خیل خان کی سربرائی میں ایس ایچ او تھانہ اضاخیل عبدالولی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق سامنے لانے،ملزمان کی گرفتاری،آلہ قتل کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ہدف دیا۔تفیتشی ٹیم نے اس اندھے قتل کیس کو چیلنج سمجھتے ہوئے جدید سائنسی خطوط پر شب و روز انتھک محنت کی اور پتہ چلا کہ مقتول کا نام سجاد ولد اعجاز سکنہ شمسی روڈ مردان قومی شناختی کارڈ موبائل نمبرمذید تفتیش سے پتہ چلا کہ مقتول کرمنل ریکارڈ ہولڈر تھا ۔مقتول کے خلاف تھانہ ہوتی میں اپنے چچا کو قتل کرنے کا علت260 مورخہ13.05.2014 جرم302جبکہ تھانہ سٹی میں علت899مورخہ29.08.2014 جرم302/20 حرابہ اور بھی بہت سے سنگین جرائم میں ملوث تھا ۔قتل کے تمام شواہد مقتول کے باپ کی طرف نشاندہی کر رہے تھے ۔مقتول کے باپ اعجازولد سرفرازقومی شناختی کارڈ موبائل کو شامل تفیش کیا گیا ۔سرسری تفتیش کرنے پرملزم نے تما م راز افشاء کرتے ہوئے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 25سال سے دوبئی بلدیہ میں نوکری کر رہا ہوں ۔میرا یہ بیٹا بہت ہی نا خلف تھا بد کردار لوگوں کے ساتھاٹھتا بیٹھتا تھا اپنے چچا کو فقط اس وجہ سے قتل کیا کہ وہ اسکو منع کیا کرتا تھا ۔ہر وقت نشے میں دھت رہتاتھا ۔اس آسرے پر کہ آج سدھر جائے گا کل سدھر جائیگا۔میں نے لوگوں سے راضی ناموں پر لاکھوں روپے خرچ کیے ۔مگر سدھرا نہیں بس میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا اور مورخہ02.11.2016کودوبئی سے واپس آیا ۔کسی بہانے اس کو جاےء وقوعہ پر لایا اور فائر کرکے قتل کیا بعد میں اپنے آپ کو بچانے کے لیے ڈرامہ رچایا کہ میرے بیٹے سے کسی نے 7500درہم چھین کر قتل کیا ہے ۔

مزید :

پشاور -