جنید جمشید نے چترال میں آخری خطاب موت اور آخرت کے موضوع پر کیا: سلمان رفیق

جنید جمشید نے چترال میں آخری خطاب موت اور آخرت کے موضوع پر کیا: سلمان رفیق
جنید جمشید نے چترال میں آخری خطاب موت اور آخرت کے موضوع پر کیا: سلمان رفیق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی رہنما جنید جمشید بدقسمت طیارے میں سفر آخرت پر روانہ ہوچکے ہیں لیکن اب ان کے ایک انتہائی قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے چترال میں آخری خطاب موت اور آخرت کے موضوع پر کیا تھا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید کے قریبی دوست سلمان رفیق ،جنید جمشید کا تذکرہ کرتے ہوئے خود پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید میرے دوست اور کلاس فیلو تھے، وہ چترال جانے سے پہلے میرے ساتھ تھے۔جنید جمشید کی زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، وہ انتہائی ہمدرد انسان تھے اور ان کا اس دنیا سے جانا پاکستان کا نقصان ہے۔

گلوکاری سے پرہیز گاری کا سفر اختتام پذیر ہو گیا ؟ جانئے جنید جمشید کی فنی زندگی کا مکمل احوال

انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید نے چترال میں 10 دن تبلیغ دین کا کام کیا اور وہاں سے روانگی سے قبل انہوں نے چترال میں آخری خطاب کیا جس میں انہوں نے موت اور آخرت کے موضوع پر بات کی تھی۔

مزید :

قومی -