وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیلی کاپٹر بھیجیں، سرکاری اداروں کی کاروائی نظر نہیں آرہی:اورنگزیب نلوٹھا

وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیلی کاپٹر بھیجیں، سرکاری اداروں کی کاروائی نظر ...
وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیلی کاپٹر بھیجیں، سرکاری اداروں کی کاروائی نظر نہیں آرہی:اورنگزیب نلوٹھا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اورنگزیب نلوٹھا نے کہا ہے کہ حادثے کے مقام پر ابھی تک سرکاری اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نظر نہیں آرہی،وفاقی اور صوبائی حکومتیں مدد کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجیں۔

چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ہر طرف آگ ہی آگ پھیلی ہوئی تھی ،مقامی لوگوں کی مدد سے اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے تعاون سے28لاشیں نکال لی گئی ہیں،لوگ چارپائیوں پر لاشیں قریبی ہسپتال لے کر جا رہے ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں مدد کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی سب مل کر مدد کر رہے ہیں،آس پاس کے رہائشیوں نے سب سے پہلے یہاں پہنچ کر امدادی کام کرنا شروع کردیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -