اب تک 38لاشیں نکالی ہیں جن کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا جا چکا ہے:سیکرٹری داخلہ خیبر پی کے شکیل قادر

اب تک 38لاشیں نکالی ہیں جن کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا جا چکا ...
اب تک 38لاشیں نکالی ہیں جن کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا جا چکا ہے:سیکرٹری داخلہ خیبر پی کے شکیل قادر

  

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری داخلہ خیبر پی کے شکیل قادر نے کہا ہے کہ اب تک 38لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق لاشوں کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں،اب تک 38لاشیں نکالی جاچکی ہیں،سیکرٹری داخلہ شکیل قادر نے بتایا ہے کہ زیادہ ترلاشیں ایوب ٹیچنگ کمپلیکس منتقل کی گئی ہیں،نادرا کی ٹیم بھی وہاں موجود ہوگی جس سے ان لاشوں کی تصدیق کی جاسکے گی،کنٹرول بھی قائم کردیا ہے،تمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،جہاں بھی لاشیں پہنچانا پڑیں پہنچائیں گے۔

پاکستان میں فضائی حادثات کی تاریخ، اب تک 37طیارے تباہ ، 745افراد شہید ہوچکے ہیں

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر گاڑیاں نہیں پہنچ سکی ہیں،وہاں پر موجود لوگ پیدل لاشیں اٹھا کر گاڑیوں تک منتقل کررہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کا ملبہ 3سے 4کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

مزید :

ایبٹ آباد -