حادثے سے قبل پائلٹس کی آخری ویڈیو ...دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

حادثے سے قبل پائلٹس کی آخری ویڈیو ...دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب تباہ ہونے والے طیارے پی کے 661 کو اڑانے والے پائلٹ اور معاون پائلٹ آپس میں بھائی تھے جو سفر آخرت پر روانہ ہونے سےپہلے انتہائی خوشگوار موڈ میں سیلفیاں بناتے رہے اور دونوں پائلٹس نے سیلفیوں کی ایک ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی بد قسمت پرواز پی کے 661 کو  پائلٹ صالح جنجوعہ اور  معاون پائلٹ احمد جنجوعہ اڑا رہے تھے۔ اس کے علاوہ میں طیارے میں 2 ایئرہوسٹس صدف فاروق، عاصمہ عادل سوار تھیں۔ طیارے میں 31 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے بھی سوار تھے جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اہلیہ کے ہمراہ تھے جب کہ ڈپٹی کمشنر چترال بھی اسی طیارے سے سفر کررہے تھے۔

سفر آخرت پر روانہ ہونے سے پہلے طیارے کے پائلٹ  انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنی موت سے بے خبر ایئر پورٹ پر موجود عملے اور دیگر افراد کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور یہ سیلفیاں ان کی زندگی کی آخری سیلفیاں ثابت ہوئیں۔دونوں پائلٹس نے اپنی سیلفیوں پر مبنی ایک ویڈیو ترتیب دے کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس کو دیکھ کر کوئی بھی صاحب دل شخص اپنے آنسوؤں کو تھام نہیں سکتا۔

Junaid Jamshed by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -