وزیر اعظم نواز شریف کا متعلقہ اداروں کو طیارہ حادثے کے شہدا کے لواحقین سے مکمل تعاون کرنے کا حکم

وزیر اعظم نواز شریف کا متعلقہ اداروں کو طیارہ حادثے کے شہدا کے لواحقین سے ...
وزیر اعظم نواز شریف کا متعلقہ اداروں کو طیارہ حادثے کے شہدا کے لواحقین سے مکمل تعاون کرنے کا حکم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو طیارہ حادثے کے شہدا کے لواحقین سے مکمل تعاون کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ محکموں کو حکم دیا ہے کہ وہ طیارہ حادثے کے شہدا کے لواحقین کو ہنگامی طور پر معلومات فراہم کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ انہیں طیارہ حادثے کی آنے والی تازہ ترین اطلاعات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے رہیں۔

مزید :

قومی -