جنید جمشید نے شوبز سے تو تعلق توڑا مگر لوگوں سے نہیں ، تعلقات کو استعمال کرکے دین کی دعوت دیتے تھے: ابرار الحق

جنید جمشید نے شوبز سے تو تعلق توڑا مگر لوگوں سے نہیں ، تعلقات کو استعمال کرکے ...
جنید جمشید نے شوبز سے تو تعلق توڑا مگر لوگوں سے نہیں ، تعلقات کو استعمال کرکے دین کی دعوت دیتے تھے: ابرار الحق

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ جنید جمشید نے کچھ روز پہلے ہی میری تنظیم سہارا ویلفیئر ٹرسٹ کیلئے امدادی چیک بھیجا تھا، انہوں نے شوبز کے تمام لوگوں سے تعلق رکھا لیکن اس تعلق کے ذریعے وہ ان لوگوں کو دین کی دعوت دیتے تھے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے بتایا کہ جس وقت جنید جمشید کی شہادت کی اطلاع ملی اس وقت میں مغرب کی نماز پڑھ رہا تھا ۔ جنید بھائی کی شہادت کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوا اور مجھے ماضی میں گزرے ماہ و سال یاد آگئے، ابھی کچھ دن پہلے ہی تو انہوں نے میرے سہارا ٹرسٹ کیلئے امدادی چیک بھیجا تھا۔

میں روکتا رہا لیکن وہ چترال چلا گیا، جنید جمشید علما کرام کو جدید علوم سکھانے کیلئے فکرمند تھا: حافظ طاہر اشرفی

انہوں نے جنید جمشید کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیٹھ کر دل کی باتیں کرتے تھے اور گھنٹوں باتیں کرتے تھے ، جنید ہمیشہ مجھے کہتا تھا کہ تمہاری بھابھی بہت ہی نیک خاتون ہے ، میں 40 چالیس دن کیلئے تبلیغ پر جاتا ہوں لیکن وہ اف تک نہیں کرتی۔ انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بھی شوبز کے تمام لوگوں سے تعلق رکھا لیکن اس تعلق کے ذریعے وہ ان لوگوں کو دین کی دعوت دیتے تھے۔اس حوالے سے لوگ ان پر تنقید بھی کرتے تھے لیکن وہ اس تنقید کو خاطر میں نہیں لاتے تھے۔

حادثے سے قبل پائلٹس کی آخری ویڈیو ...دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

ابر رالحق کا مزید کہتا تھا کہ جنید جمشید عظیم ترین انسان اور بہت بڑا عاشق رسول ﷺ تھا۔ وہ مجھے کہتا تھا کہ لوگ سوچتے ہیں کہ صرف شوبز میں ہی پیسہ ہے لیکن ابرار تم دیکھو کہ اللہ کے راستے میں لگنے کے بعد مجھے کوئی خاص محنت بھی نہیں کرنی پڑی اور اس نے مجھے بے پناہ رزق عطا فرمایا۔

مزید :

قومی -