جب کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے تو ہم سب شور مچانا شروع کردیتے ہیں،صرف شو بازی کرتے ہیں:ابرارالحق

جب کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے تو ہم سب شور مچانا شروع کردیتے ہیں،صرف شو بازی ...
جب کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے تو ہم سب شور مچانا شروع کردیتے ہیں،صرف شو بازی کرتے ہیں:ابرارالحق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ جب کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے ہم سب شور مچانا شروع کردیتے ہیں،صرف شو بازی کرتے ہیں۔

سماء نیوز کے مطابق رہنماءتحریک انصاف معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ جنید جمشید ایک ایسے انسان تھے،جن کی خوبیاں گنوانے سے بھی ختم نہیں ہوتی ہیں،پاکستان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے،میں ایک پرواز میں سوار تھا کہ پائلٹس کلمہ پڑھ کر کہتے ہیں کہ اے ٹی آر طیارے سیفٹی کے لحاظ سے غیر معیاری ہیں،ہم نے کئی بار کر لکھ کردیا لیکن تبدیل نہیں کیا گیا ہے،جب کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے ہم سب شور مچانا شروع کردیتے ہیں،صرف شو بازی کرتے ہیں۔

اے ٹی آر طیارے سیفٹی کے حوالے سے غیر معیاری ،تائیوان استعمال پر پابندی لگا چکا ہے

انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاستدانوں کو ملک کیلئے سوچنا چاہیے،جب ہم ملک کیلئے اندر سے کچھ کرتے ہیں تو سکون ملتا ہے۔

مزید :

لاہور -