ہائیکورٹ : یو ایچ ایس کو میڈیکل کے 200سے زائد طلباءسے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم

ہائیکورٹ : یو ایچ ایس کو میڈیکل کے 200سے زائد طلباءسے سپلیمنٹری امتحان لینے کا ...
ہائیکورٹ : یو ایچ ایس کو میڈیکل کے 200سے زائد طلباءسے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکو میڈیکل کے 200سے زائد طلباءسے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے سہارا میڈیکل کالج کے ابرار الحق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر درخواست گزار کالج کی رجسٹریشن ہوئی اور طلبہ کے ریگولر داخلے ہوئے، عدالتی حکم پر ہی طلبہ کو ریگولر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ملی، بار بار عدالت سے رجوع کرنے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز درخواست گزار کالج کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہیں اور کسی نہ کسی مسئلے میں الجھا دیتے ہیں، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ اب درخواست گزار کالج کے 200 سے زائد طلباءکے سپلیمنٹری داخلوں پر اعتراض لگا دیا گیا ہے، پی ایم ڈی سی اور یو ایچ ایس طلبہ کو سپلیمنٹری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دے رہا، عدالت نے سماعت کے بعد پی ایم ڈی سی اور یو ایچ ایس کو طلبہ سے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید :

لاہور -