ہائی کورٹ :غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کا ملزم عدم شہادتوں کی بنیاد پر بری

ہائی کورٹ :غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کا ملزم عدم شہادتوں کی بنیاد پر بری
ہائی کورٹ :غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کا ملزم عدم شہادتوں کی بنیاد پر بری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت کے قیدی کو ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر بری کر دیا ہے۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمران مانی نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو 2006ءمیں سیشن عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا رکھا ہے ملزم کی سزاءکے خلاف اپیل کو مسترد کیا جائے، ملزم عمران مانی کے وکیل رانا عبدالحمید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی بیوی گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئی مگر پولیس نے ڈاکووں کے خلاف کارروائی کی بجائے اس کے خاوند کو ہی مقدمے میں نامزد کر دیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل عدالت نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود ملزم کو بے بنیادسزائے موت کا حکم سنایا ہے ،عدالت مجرم کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے سزاے موت کے حکم کو کالعدم قرارد ے۔

مزید :

لاہور -