جنید جمشید کو ہر طبقے کے لوگ پسند کرتے ، سینکڑوں غریب خاندانوں کی امداد کی :مفتی نعیم

جنید جمشید کو ہر طبقے کے لوگ پسند کرتے ، سینکڑوں غریب خاندانوں کی امداد کی ...
جنید جمشید کو ہر طبقے کے لوگ پسند کرتے ، سینکڑوں غریب خاندانوں کی امداد کی :مفتی نعیم

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مفتی محمدنعیم نے کہا کہ ہر طبقے کے لوگ جنید جمشید کوپسند کرتے، سینکڑوں غریب خاندانوں کی امداد کی اگر کوئی مسئلہ ہوتا مجھے فون کر لیتے تھے۔

نجی ٹی وی سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم کا کہنا تھا کہ جنیدنے جب دین کاراستہ اختیار کیا اور فلاحی کام شروع کئے تو ان کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے برائی چھوڑی ، ایک بار جنید کسی مشہور فنکار کو میرے پاس لائے اور کہا کہ آپ اسے تبلیغ کریں یہ دین کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنید کو ہرفقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ بہت پسند کرتے تھے کیونکہ حقوق العباد،اللہ کے حقوق ادا کرنے میں سب سے آگے ہوتے تھے،انہوں نے سینکڑوں غریب خاندانوں کی امداد کی اور اکثر اوقات خاموشی سے ہی بہت سے لوگوں کی مدد کرتے جس کا علم صرف مجھے ہی ہوتاجبکہ بیرون ملک بھی اگر کوئی مسئلہ پیش آتا تو رہنمائی کے لئے مجھے فون کرتے تھے۔

مزید :

قومی -