کمپیوٹر استعمال کرنے والا ہر شخص اس وال پیپر سے بخوبی واقف ہے، مگر یہ تصویر کہاں اور کس نے اتاری اور اب یہ جگہ کیسی نظر آتی ہے؟ حیران کن تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہو گئیں

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کمپیوٹرز پر ونڈوز ایکس پی آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے افراد نے ”بلس“ نامی مشہور وال پیپر کو بہت سراہا تھا جو 16 سال تک ونڈوز ایکس پی کے مختلف ورژن میں یہ ڈیفالٹ وال پیپر کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عامر لیاقت تحریک انصاف میں کیوں شامل نہیں ہوئے؟ عمران خان نے سچ بتا دیا، جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی
بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہے کہ آخر یہ حسین اور خوبصورت تصویر کس فوٹوگرافر نے کب اور کہاں کھینچی تھی اور آج کل یہ جگہ کیسی نظر آتی ہے جبکہ اس تصویر کو بنانے والا فوٹوگرافرآج کل کیا کر رہا ہے۔ تو جناب! پرسکون اور دل موہ لینے والی یہ تصویر 21 برس قبل فطرت کی تصاویر لینے والے مشہور فوٹوگرافر چک او ریئر نے لی تھی۔


سن 1996ءمیں چارلس نے یہ مشہور تصویر کیلیفورنیا کی سونوما کاو¿نٹی میں اس وقت لی تھی جب وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے جا رہے تھے۔ وہ سونوما کاﺅنٹی اور ناپا سے گزرتے ہوئے میرین کاﺅنٹی جا رہے تھے کہ راستے میں یہ جگہ نظر آئی تو انہوں نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

76 سالہ اورئیر کہتے کا کہنا ہے کہ ”میری تصویر کو تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصاویر میں شامل کیا جاسکتا ہے اور شہرت کا ہر لمحہ میں نے خوب محظوظ کیا ہے۔“
دلچسپ امر یہ ہے کہ پہلے یہ تصویر کوربس نامی اشتہاری کمپنی کو بھیجی گئی تھی اور اس کے بعد اسے مائیکروسافٹ نے خرید لیا تھا اور سن 2000 ءمیں اس کے حقِ ملکیت لینے کے بعد اسے ونڈوز ایکس پی میں لگایا تھا۔

یہ جگہ اب ایسی نظر آتی ہے۔


چک اورئیر آج بھی بہترین سے بہترین کی تلاش میں رہتے ہیں اور سمارٹ فونز کیلئے تصاویر کھینچ رہے ہیں جبکہ جرمنی کی لفتھانزا ایئرلائن کے ساتھ بھی ان کا ایک معاہدہ ہوا ہے۔
اس منصوبے کا نام ’نیواینجلس آف امریکا‘ رکھا گیا ہے تاکہ نئی نسل کے سمارٹ فون کیلئے وال پیپر بنائے جاسکیں۔ چارلس کے بقول اب سمارٹ فون فوٹوگرافی دیکھنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پیر حمید الدین سیالوی کا 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسے کا اعلان،رانا ثنااللہ کے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا
لفتھانزا ائیرلائنز کیساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد چک اورئیر کی جانب سے کھینچی گئی 3 تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی یہ ضرور کہہ سکتا ہے کہ چک اورئیر نے اپنے فن کا خوب بھرم رکھا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ تجربے کو کوئی مات نہیں دے سکتا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...