خاتون کے بیڈ کے نیچے سے مسلسل آتی آوازیں، بالآخر تنگ آکر زمین کھود ڈالی تو اندر سے کیا نکلا؟ دیکھ کر ہوش اُڑگئے، یہ تو کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ۔۔۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کو اپنے بیڈ کے نیچے سے مسلسل عجیب و غریب قسم کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔ بالآخر اس نے ایک ماہر کو اس کی تحقیق کے لیے بنایا اور اس ماہر نے جب بیڈ کے نیچے سے فرش کی کچھ ٹائلیں ہٹائیں تو ایسی چیز موجود تھی کہ سب کے ہوش اڑ گئے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیف ہورکوف نامی یہ شخص لکڑکی کی ٹائلیں اٹھاتا ہے تو نیچے موجود کھلی جگہ میں شہد کی مکھیوں کا ایک بہت بڑا چھتہ موجود ہوتا ہے۔

بیٹی سے نجات حاصل کرنے کے لئے ماں نے 4سالہ بچی کو گرم توے پر بٹھا دیا
رپورٹ کے مطابق ٹائلیں اٹھتے ہی مکھیاں اڑ کر کمرے میں پھیلنے لگتی ہیں۔جیف شہد کے چھتے اتارنے کا بھی ماہر ہوتا ہے چنانچہ وہ اسے اتار کر باہر نکال لیتا ہے اور باہر لے جاتا ہے۔جیف کا کہنا تھا کہ ”یہ بات میرے لیے بھی حیرت کا باعث ہے کہ فرش کے نیچے مکھیاں کیسے پہنچیں اور وہاں اتنا بڑا چھتہ انہوں نے کیسے بنا لیا۔ اب تک یوٹیوب پر اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اکثر کمنٹس میں اپنے خوف کا اظہار کر رہے ہیں تاہم ایک شخص نے اس میں سے بھی استہزاءکا پہلو نکالتے ہوئے لکھا کہ ”چلیں، کسی ایک کو تو مفت کا شہد ملا۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...