کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے پشاور جانے والی مسافرٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی،نجی ٹی وی چینل سمانیوز کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ اٹک سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا،بروقت بریک لگانے سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی اور مسافر بوگیاں محفوظ رہیں،جس سے دیگر ٹرینوں کی آمدو روانگی تاخیر کا شکارہو گئی ،انجن کو پٹڑی پر واپس لانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،انتظامیہ نے ہیوی مشینری طلب کر لی،واقعہ انجن کا شاک ٹوٹنے کے باعث پیش آیا ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...