بلاول کی روحانی تربیت کیلئے فقیر ممتاز علی منگی کی خدمات حاصل

بلاول کی روحانی تربیت کیلئے فقیر ممتاز علی منگی کی خدمات حاصل
بلاول کی روحانی تربیت کیلئے فقیر ممتاز علی منگی کی خدمات حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو روحانی رموز سے آشنا کرنے کیلئے معروف روحانی بزرگ اور ان کے والد سابق صدر آصف زرداری کے مرشد فقیر ممتاز علی منگی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق فقیر ممتاز علی منگی متعدد بار بلاول ہاﺅس آکر بلاول بھٹو زرداری کو روحانی رموز سے آگاہی دے چکا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یادرہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز کافی شہرت رکھتے ہیں اور زرداری ان کی مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھاتے، یہاں تک کہ زرداری کے دور صدارت میں زیادہ وقت پیر اعجاز ایوان صدر میں ہی گزارتے رہے ہیں، اور پہاڑوں سے دور رہنے کی ہدایت پر زرداری اپنے دور میں کچھ عرصہ کراچی بھی مقیم رہے ۔ 

مزید :

کراچی -