خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا سرچ آپریشن ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن کر کے بھاری مقدار میں دہشت گردوں کا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے علاقے بستی شیخاں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4غاریں ،3کمپاﺅنڈ اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری برآمد کرلی جہاں سے دہشت گردوں کی جانب سے چھپا یا گیا اسلحہ اور گولہ بارود ملا ہے ۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دستی بم اور بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ بارودی سرنگیں بنانے کے لیے مختلف اقسام کا چھپا یا گیا بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں