پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 1122پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 1122پوائنٹس کی کمی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 1122پوائنٹس کی کمی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کی سیاسی صورتحال اتار چڑھاﺅ کا شکار جس کا براہ راست پاکستانی معیشت پر اثر پڑ رہا ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد جہاں ایک طرف حکومت شدید خطر ے میں ہیں وہاں ہی پاکستانیوں کو بھی بڑا ھچکا لگ گیا ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس ایک ہی دن میں 1122پوائنٹس نیچے آگیا ۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید منفی رجحان دیکھا گیا ہے اور اور کے ایس ای 100انڈیکس 1122پوائنٹس کی کمی کے بعد 38ہزار 784پوائنٹس کی سطح پرآگیا جس کے باعث سٹاک ایکسچینج میں پیسہ لگانے والے پاکستانیوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ۔آج کاروبار کے دوران 7کروڑ 11لاکھ 9ہزار 640شیئرز کا لین دین ہواجن کی مارکیٹنگ ویلیو 4ارب78کروڑ 80لاکھ 14ہزار 363روپے تھی ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...