مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل اور جماعت الدعوۃ کا ملک بھر میں احتجاج، امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف دفاع پاکستان ...
مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل اور جماعت الدعوۃ کا ملک بھر میں احتجاج، امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃ الدعوۃ کی اپیل پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔لاہور،اسلام آباد،پشاور،ملتان،کوئٹہ،حیدر آباد،فیصل آباد،بہاولپور و دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں و ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

لاہور میں دفاع پاکستان کونسل کے تحت پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے کل جمعہ کو بھی ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا اور چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔اتوار کودفا ع پاکستان کونسل کے تحت کراچی میں تحفظ بیت المقدس ملین مارچ ہو گا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔مولانا سمیع الحق، حافظ محمد سعید،حافظ عبدالرحمان مکی،مولانا امیر حمزہ ،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر و دیگر نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان مسلم دنیا کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔امت مسلمہ کا ہر فرد قبلہ اول کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے کو تیار ہے، پاکستانی قوم امریکی فیصلے کو مسترد کرتی ہے،مسلم حکمران متحد ہو کر بیت المقدس کے تحفظ کے لئے مضبوط لائحہ عمل اختیار کریں، مسلمان ممالک امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

لاہور میں دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس دوران شرکاء کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔شرکاء فلسطین سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،اسرائیل کا ایک علاج،الجہاد الجہاد،ایک سے بڑھ کر ایک ذلیل،امریکہ،بھارت،اسرائیل،و دیگر نعرے لگاتے رہے۔شرکاء نے بینرز،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پریہودو نصاری کا گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لئے خطرہ،بیت المقدس ایک اور صلاح الدین ایوبی کا منتظر،دنیا کے تین بڑے شیطان،امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان و دیگر نعرے درج تھے۔مظاہرین نے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے جھنڈے بھی نذر آتش کئے۔اس موقع پر زبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔مقبوضہ بیت المقدس پراسرائیلی قبضہ کے تذکرہ پر لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔احتجاجی مظاہرہ سے دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں حافظ احسان الہیٰ وٹو،انجینئرمحمد حارث ڈار،تابش قیوم،علی عمران شاہین،انعام الرحمان فاروقی،حافظ مسعود الرحمان جانباز،ریحان عبداللہ،سلمان آفریدی ،امین الرحمان و دیگر نے خطاب کیا۔حافظ احسان الہی وٹو نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی،بقا اور حرمت کے تحفظ کے لئے ہر کلمہ گو جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔امریکہ عراق میں بہانہ بنا کر آیا ،افغانستان میں آیا لیکن ذلیل و خوار ہوا۔ہم بتانا چاہتے ہیں اگر القدس میں آیا تو وہاں سے بھی رسوا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت کے لئے جانیں قربان کرنا ہر مسلمان اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔انجینئر محمد حارث نے کہا کہ فلسطین مسلمانوں کی مقدس سرزمین ہے۔پہلے سفارتخانے تل ابیب میں تھے اب بیت المقدس میں بنانے کا اعلان ہوا ہے،یہ کافروں کا گٹھ جوڑ ہے، مسلمانوں کے لئے بیت المقدس کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، امریکہ کا اعلان دنیا کے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے ،مسلمان بیدار ہو چکے ہیں، پاکستانی قوم بھی اعلان کر رہی ہے کہ بیت المقدس کی حفاظت کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،امریکی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔تابش قیوم نے کہا کہ امریکی اعلان کی وجہ سے اسرائیل میں جشن منایا جا رہا ہے، امریکہ و اسرائیل یاد رکھیں کہ آج مائیں اپنے بیٹوں کے نام صلاح الدین ایوبی رکھیں گے، امریکی فیصلے سے امریکہ کا ڈوبتا ہوا سورج تابوت پر آخری کیل ثابت ہو گا، اسرائیل امریکہ کا کندھا استعمال کر رہا ہے۔آج اسلام پر ہونے والے حملے کے خلاف امت مسلمہ،مسلم حکمرانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔آج بیت المقدس پکار رہا ہے کہ ایٹمی پاکستان کہاں ہے۔قبلہ اول کی آزادی کے لئے مضبوط آواز پاکستان سے اٹھنی چاہےئے۔

علی عمران شاہین،انعام الرحمان فاروقی،حافظ مسعود الرحمان جانباز،ریحان عبداللہ،سلمان آفریدی ،امین الرحمان نے کہا کہ امریکی سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔ یہودو نصاریٰ مسلمانوں کے دشمن ہیں ، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں،مسلم حکمرانوں کو اس پر متحد ہو کر مضبوط لائحہ عمل اپنا نا چاہئے۔اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے دفاع پاکستان کونسل کے رہنما شفیق الرحمان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔شفیق الرحمان نے کہا کہ فلسطین کل بھی ہمارا تھا،آج بھی ہمارا ہے،بیت المقدس کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار ہیں، پاکستانی قوم امریکی فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

فیصل آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے تحت ضلع کونسل چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے سید عبدالوحید شاہ،ثاقب مجید،بصیر احمد مقبول و دیگر نے خطاب کیا،مظاہرے کے اختتام پر گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔شرکاء کی جانب سے امریکہ،اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا پتلا بھی جلایا گیا۔ملتان میں نواں شہر چوک میں دفاع پاکستان کونسل کے تحت احتجاجی مظاہرے سے میاں سہیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کو ملک ہی تسلیم نہیں کرتے۔امریکہ کے اصل چہرے کو بے نقاب کر کے امریکہ سے ہر قسم کا بائیکاٹ کرنا ہو گا۔قبلہ اول کی آزادی کا واحد راستہ صلاح الدین ایوبی والا راستہ ہے جس سے نہ صرف بیت المقدس آزاد ہو گا بلکہ مسلمان ایک قوت بن کر ابھریں گے۔پشاور میں پریس کلب کے سامنے دفاع پاکستان کونسل کے احتجاجی مظاہرہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے جانیں قربان کرنے کا عزم کیا۔مظاہر ے سے غازی انعام اللہ،یاور آفتاب نے خطاب کیا۔حید رآباد میں پریس کلب کے سامنے دفاع پاکستان کونسل کے مظاہرے سے فیصل ندیم،محمد انور تاج،محمد یاہیون،عبدالوحید قریشی،عبدالواحد سواتی و دیگر نے خطاب کیا۔بہاولپور،مظفر گڑھ،وہاڑیسمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا ۔

مزید :

قومی -