حماس نے القدس سے متعلق امریکی اعلان پر نئی ’’ انتفاضہ تحریک‘‘ چلانے کا اعلان کر دیا

حماس نے القدس سے متعلق امریکی اعلان پر نئی ’’ انتفاضہ تحریک‘‘ چلانے کا ...
حماس نے القدس سے متعلق امریکی اعلان پر نئی ’’ انتفاضہ تحریک‘‘ چلانے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطین کی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کے خلاف نئی انتفاضہ (جدو جہد آزادی) تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹرمپ کا متنازعہ اعلان، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

غزہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے اسرائیل کے خلاف انتفاضہ (جدو جہد آزادی ) کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انتفادہ کیلئے کام کرنا چاہئے، ہم حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، کل ’’ یوم جمعہ‘‘  کو امریکی فیصلے اور اسرائیل کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس ریاست فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا ۔ انھوں نے حماس کے تمام اراکین اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے کارکن اور عہدیدار نئے تنظیمی احکامات کے لئے مکمل طور پر تیار رہیں۔اسماعیل ہانیہ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن عمل معطل کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انتظامیہ کا بھی بائیکاٹ کردیں۔واضح رہے کہ حماس فلسطین کی آزادی کے لئے مسلح جدوجہد کررہی ہے جب کہ امریکا اور یورپی یونین نے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں