شہری کا موبائل فون چوری ہوگیا، چند دن بعد ٹریکنگ ایپ سے اس کی لوکیشن ڈھونڈنے کی کوشش کی تو 4000 کلومیٹر دور کس ملک میں پہنچ چکا تھا؟ جواب آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

شہری کا موبائل فون چوری ہوگیا، چند دن بعد ٹریکنگ ایپ سے اس کی لوکیشن ڈھونڈنے ...
شہری کا موبائل فون چوری ہوگیا، چند دن بعد ٹریکنگ ایپ سے اس کی لوکیشن ڈھونڈنے کی کوشش کی تو 4000 کلومیٹر دور کس ملک میں پہنچ چکا تھا؟ جواب آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کا آئی فون گم ہو گیا لیکن کچھ دن بعد جب فون آن ہوا اور اس کی لوکیشن چیک کی گئی تو وہ ایسی جگہ موجود تھا کہ جان کر مالک کے اوسان خطا ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق رچرڈ واکر کا یہ مہنگا آئی فون برطانیہ سے4ہزار کلومیٹر دور مغربی افریقہ کے ملک سینیگال پہنچ چکا تھا۔ رچرڈ نے بتایا کہ کئی روز تک میرا فون بند رہا اور جب آن ہوا تو میں نے فائنڈ مائی آئی فون نامی ایپلی کیشن کے ذریعے اس کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ سینیگال کے ایک دورافتادہ گاﺅں برکلین میں موجود تھا۔

جہاز میں کونسی سیٹ پر بیٹھیں تو سب سے بہترین سروس ملتی ہے؟ معروف ایئرلائن کے عملے نے راز بے نقاب کر دیا

رپورٹ کے مطابق رچرڈ نے فون کی تلاش کے نتائج کا سکرین شاٹ لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے جسے دیگر کر دیگر صارفین بھی حیران پریشان ہیں، کہ کیسے چوری کے موبائل فونز دنیا بھر میں سمگل کیے جاتے ہیں کیونکہ رچرڈ کا یہ فون صرف 6دن میں برطانیہ کے علاقے سفوک سے سینیگال کے اس دورافتادہ گاﺅں تک پہنچ چکا تھا۔ یہ سکرین شاٹ دیکھ کر صارفین نے رچرڈ کو مشورہ دیا کہ اب وہ اپنے آئی فون کی تلاش چھوڑ ہی دے تو بہتر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...