کراچی کلفٹن میں چند روز قبل قتل ہونے والے نوجوان نے اپنی موت سے چند لمحے پہلے سوشل میڈیا پر کیا پوسٹ لگائی؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

کراچی کلفٹن میں چند روز قبل قتل ہونے والے نوجوان نے اپنی موت سے چند لمحے پہلے ...
کراچی کلفٹن میں چند روز قبل قتل ہونے والے نوجوان نے اپنی موت سے چند لمحے پہلے سوشل میڈیا پر کیا پوسٹ لگائی؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل کراچی میں ایک اور اندوہناک واقعہ ڈیفنس کے علاقے میں پیش آیا، جہاں طاقت کے نشے میں دھت افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 18سالہ نوجوان ظافر زبیری کو قتل کر دیا۔ ظافر اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مرسیڈیز گاڑی میں سوار تھا۔ ان کی گاڑی کی ایک ہیوی بائیک سے ٹکر ہوئی جس پر مشتعل ہو کر برنی آٹوز کے مالک خاور برنی اور اس کے ساتھیوں نے گاڑی پر گولیاں برسا دیں۔ ملزم خاور برنی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھیوں نے مرسیڈیز کو روکنے کے لئے اس پر فائرنگ کی لیکن اس کے اندر بیٹھے نوجوان کو گولیاں لگ گئیں۔

’میرے بچے نے 9 سال کی عمر میں فحش فلمیں دیکھنا شروع کردیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ۔۔۔‘ پریشان باپ نے وہ بات بتادی جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
مقتول ظافر زبیری نے اپنی موت سے کچھ وقت پہلے ہی سوشل میڈیا پر اپنی آخری سنیپ چیٹ سٹوریز پوسٹ کیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ زندگی کس طرح پل بھر میں کسی المیے سے دوچار ہو جاتی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ظافر نے یہ ویڈیوز موت سے کچھ وقت پہلے اپنے دوستوں کے ساتھ ریکارڈ کی تھیں۔ ایک ویڈیو میں وہ ایک گیت سے لطف اندوز ہوتا نظر آتا ہے، لیکن یہ گیت بھی زندگی کی بے ثباتی اور ہجر و وصال کی داستان بیان کرتا نظر آتا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں ظافر اپنے دوستوں کے ساتھ سڑک کنارے اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتا نظر آتا ہے، اسے معلوم نہیں تھا کہ کچھ وقت بعد ہی مسرت کے ان لمحوں کا ہمیشہ کے لئے اختتام ہونے والا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سوشل میڈیا پر مقتول ظافر کی زندگی کے آخری پلوں کی ان ویڈیوزنے ہر دل کو دکھی کر دیا ہے۔ کیسا خوش باش اور زندگی سے بھرپور تھا یہ نوجوان، جسے طاقت کے نشے میں دھت ہو کر انسان سے حیوان بن جانے والے درندوں نے سر راہ گولیاں برسا کر ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -