سائنسدانوں نے خوشگوار زندگی کے لئے دن میں ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا بہترین وقت بتادیا

سائنسدانوں نے خوشگوار زندگی کے لئے دن میں ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا بہترین ...
سائنسدانوں نے خوشگوار زندگی کے لئے دن میں ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا بہترین وقت بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک)جس طرح دیگر ہر کام کے لئے ایک مناسب وقت ہوتا ہے اسی طرح سائنسدانوں کے خیال میں ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے لئے بھی دن بھر میں ایک وقت موزوں ترین ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سونے سے عین پہلے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کی جائے تو یہ انسانی صحت کے لئے بیش بہا فوائد کا سبب بنتی ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سنٹرل کوئنز لینڈ کی سائنسدان ڈاکٹر مشیل لاسٹیلا کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرنے والے جوڑوں کو بھرپورا ور پرسکون نیند آتی ہے۔ اچھی نیند کی بدولت ان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے اور وہ دن بھرہشاش بشاش بھی رہتے ہیں۔

’میں نے 100 شادی شدہ مردوں سے تعلقات قائم کئے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ۔۔۔‘ بیوہ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا بوکھلا کر رہ گئی
ڈاکٹر مشیل نے اپنی تحقیق کے دوران 18 سے 70 سال عمر کے 460 افراد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ان میں سے دو تہائی ایسے تھے جن کی نیند کا معیار باقیوں کی نسبت واضح طور پر بہتر تھا۔ ڈاکٹر مشیل نے اپنی تحقیق کے دوران معلوم کیا کہ یہ دو تہائی افراد سونے سے قبل ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرتے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کی اہم وجہ آکسیٹوسین ہارمون ہے جو ازدواجی فرائض کی دوران ہمارے جسم میں خارج ہوتا ہے۔ یہ ہارمون دماغ کو پرسکون کرتا ہے اور ہمارے نظام اعصاب کو راحت دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پورے جسم میں طمانیت اور سکون کا احساس پیدا ہوتا ہے اور بھرپور نیند کی نعمت میسر آتی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -