’جو کرنا ہے کر لو، یہ کام کسی صورت نہیں کریں گے‘ پاکستان نے امریکا کو صاف جواب دے دیا، انکار کردیا

’جو کرنا ہے کر لو، یہ کام کسی صورت نہیں کریں گے‘ پاکستان نے امریکا کو صاف ...
’جو کرنا ہے کر لو، یہ کام کسی صورت نہیں کریں گے‘ پاکستان نے امریکا کو صاف جواب دے دیا، انکار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئے روز ’ڈومور‘ کا مطالبہ لے پاکستان پہنچ جانے والے امریکا کو بالآخر پاکستانی حکام نے بھی صاف جواب دے دیا ہے کہ اگرچہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون کرے گا لیکن اپنے قومی مفاد اور اصولوں پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اخبار ’دی نیوز‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ایک بارپھر پاکستانی سرزمین پر مشترکہ آپریشن کا مطالبہ لے کر آئے تھے لیکن ان سے واضح الفاظ میں کہہ دیا گیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر مشترکہ آپریشن کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سعودی عرب میں اپنے استعفے کا اعلان کرنے والے لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اپنے وطن واپس پہنچتے ہی ایسا اعلان کردیا کہ سعودی حیران پریشان رہ گئے، کسی کو توقع نہ تھی کہ وہ اتنی جلدی۔۔۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تجویز پیش کی تھی کہ قبائلی علاقہ جات میں پاکستانی اور امریکی افواج مل کر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کریں، تاہم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔ پاکستانی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے کوئی بھی قابل عمل انٹیلی جنس معلومات دستیاب ہونے پر پاکستانی فوج خود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے گی لیکن کسی بھی غیر ملکی فورس کو پاکستان کی سرزمین پر آکر آپریشن کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

امریکی وزیر دفاع نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے افغان حکومت سے کہے کہ جس طرح پاکستان نے اپنی جانب سرحد پر باڑ لگائی ہے اسی طرح افغانستان بھی اپنی جانب باڑ لگائے۔ امریکہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے کردار ادا کرے تاکہ دہشتگردوں کو پناہ گزینوں کی آڑ میںچھپنے کا موقع نہ مل سکے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...