امریکی صدر بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں :طاہر القادری

امریکی صدر بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی ...
امریکی صدر بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں :طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت حکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہناتھا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ بہت ساری مشکلات پیدا کرے گا ،اس سے قیام امن میں مشکلا ت آئیں گی ۔ان کا کہناتھا کہ امریکی صدر کے اس فیصلے سے انہوں نے دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہتھیار دے دیاہے ،اس سے پوری انسانیت بری طرح متاثر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،مغربی ممالک سمیت بہت سارے ملکوں نے امریکہ کے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے اور مذمت کی ہے جبکہ عالم اسلام نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہے ، ہم بھی ٹرمپ کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔طاہر القادری کا کہناتھا کہ یہاں تک کے روم سے پوپ فرانسس نے بھی اسے مسترد کیاہے ۔امریکہ اس فیصلے سے عالمی برادری میں تنہائی کا شکار ہو جائے گا ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -