’میں سمجھتا ہوں کہ۔۔‘جلسے میں آصف زرداری کے رقص پر عمران خان کا ایسا تبصرہ کہ پاکستانی ہنستے ہنستے کرسیوں سے گر پڑیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دو روز پیپلز پارٹی کے اسلام آباد کے پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کے اختتام پر آصف زرداری کے رقص کے اس وقت سوشل میڈیا پر چرچے ہیں تاہم اب عمران خان نے بھی اس پر انتہائی دلچسپ تبصرہ کر دیاہے ۔
عمران خان صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے عمران خان سے آصف زرداری کے رقص پر سوال پوچھ لیا جس پر عمران خان دھمیے سے مسکرائے اور تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے باقی جلسے کا تو مجھے پتہ نہیں کہ کیا باتیں ہوئیں لیکن جس طرح کا انہوں نے ڈانس کیاہے میں سمجھتا ہوں انہیں اس طرح کی اور بھی پرفارمنسز دینی چاہیے “۔ عمران خان کی یہ بات سن کر صحافیوں میں ہنسی کا قہقہ بلند ہوا ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کے اختتام پر ڈی جے کی جانب سے عارف لوہار کی جگنی چلائی گئی جس پر جلسے کے شرکاءسمیت آصف زرداری بھی جوش میں آئے اور اپنی نشست سے کھڑے ہوکر ڈانس کرنے لگے ۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں
ویڈیو دیکھیں:
صحافی کا سوال ۔ عمران خان صاحب ۔۔۔ زردای صاحب نے کل جلسے میں ڈانس کیا ۔کیا کہیں گے آپ اس بارے میں ؟
— Sadia Khan PTI (@SadiaKhan_Pak) December 7, 2017
عمران خان ۔ میں بس یہ کہوں گا زرداری کو مزید ایسی پرفارمنس دینی چاہئے ???? pic.twitter.com/jOJENbKY6G