ٹرمپ کے اعلان پر امریکہ کی معروف ترین ماڈل چیخ پڑیں،فلسطین کیلئے زور دار اعلان کر دیا
ٹرمپ کے اعلان پر امریکہ کی معروف ترین ماڈل چیخ پڑیں،فلسطین کیلئے زور دار ...
Dec 07, 2017 | 10:56 PM
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف معروف امریکی ماڈل ’بیلا حدید ‘ چیخ اٹھیں ہیں اور انہوں نے فلسطین کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے ۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری پیغام میں بیلا حدید کا کہناتھا کہ فلسطینی عوام کے درد اور ٹی وی پر چلنے والی خبروں نے مجھے رونے پر مجبو رکر دیا ہے ۔اپنے والد ،کزنز اور فلسطین کی فیملی کے غم کو دیکھتے ہوئے جو وہ ہمارے فلسطین میں آباﺅ اجداد کیلئے محسوس کر رہے ہیں ، نے میر ے لیے لکھنا بھی مشکل کر دیاہے ،بیت المقدس تما م مذاہب کا گھر ہے ،یہ جو کچھ ہواہے اس سے مجھے محسوس ہوتاہے کہ یہ ہمیں پانچ قدم پیچھے لے گیاہے ۔فلسطین کی عوام کے ساتھ کیا جانے والا سلوک غیر منصفانہ اور جانبدار ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا ،میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ امریکی صدر نے اپنی گزشتہ روز کی تقریر میں اسرائیل کا ذکر کیا لیکن فلسطین کا نہیں کیا جیسے فلسطین موجود ہی نہیں ہے ۔بیت المقدس ہمیشہ ہی فلسطین کا دارلحکومت رہے گا ۔