قومی ٹیم کے لیے بطور آل راونڈر دستیاب ہونا چاہتا ہوں: محمد حفیظ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں ٹیم میں بطور آل راﺅنڈر کھیلنا چاہتا ہوں ،پوری کوشش ہے کہ دوبارہ بولنگ ایکشن کے معاملے پر کبھی مسئلہ نہ ہو۔
دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کومحمد حفیظ کی ضرورت ہوگی،وہ باولنگ نہ بھی کریں بیٹنگ میں اپنا کارکردگی دکھاسکتے ہیں:مصباح الحق
محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پی سی بی نے بتاناہے بولنگ ایکشن کی درستی پرکب کام شروع ہوگا پہلی ترجیح بولنگ ایکشن کی درستی ہے جبکہ میرا فوکس ہمیشہ سے میری بیٹنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی پیشہ وربائیومکینک کے ساتھ کام کرنا بہت ضروری ہے ایک یا دوڈگری کا ایشو ہے جواتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
واضح رہے سابق کپتا ن مصباح الحق نے کہا تھا کہ اگر محمد حفیظ اگر باولنگ نہیں کرسکتے توبیٹنگ کے لئے ٹیم میں ہونا چاہیے وہ ٹیم میں شعیب کے بعد سب سے سینر کھلاڑی ہیں۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں