مسلم لیگ ن نے لیپ ٹاپ بانٹے ، تحریک انصاف مرغیاں بانٹے گی :خرم دستگیر

مسلم لیگ ن نے لیپ ٹاپ بانٹے ، تحریک انصاف مرغیاں بانٹے گی :خرم دستگیر
مسلم لیگ ن نے لیپ ٹاپ بانٹے ، تحریک انصاف مرغیاں بانٹے گی :خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ ہماری حکومت نے طلبہ میں لیپ ٹاپ بانٹے لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت مرغیاں بانٹے گی ، حکومتی دعوﺅں کے باجود ملکی معیشت میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خر م دستگیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق حکومت کے کارناموں کا ضرور افتتاح کرے اور ان پر اپنے ناموں کی تختیاں لگائے لیکن عوام کوریلیف ضروردیدے ۔انہوں نے کہا کہ شاعر کے ساتھ بہت معذرت کے ساتھ کہ ”بہت شور سنتے تھے پہلو میں نئے پاکستان کا ، جوچیر ا تو ایک مرغی خانہ نکلا“۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے لیپ ٹاپ بانٹے لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت مرغیاں بانٹے گی ، تحریک انصاف کی حکومت کے دعوﺅں کے مطابق ملکی معیشت میں کوئی بہتری نہیں آئی ، سی پیک کو اسی طرح ہی بنایا جارہاہے جس طرح ہم نے شروع کیاتھا ، وزیر اعظم عمران خان روپے کی قیمت گرنے اور اعظم سواتی کی جے آئی ٹی سے لاعلم ہونے کی طرح سی پیک کے معاملات سے بھی لاعلم ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جارہی ، سوروز میں معیشت سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔

مزید :

قومی -