مسلم لیگ ن کی حکومت کے منصوبوں کومکمل کریں گے :معاون خصوصی وزیر اعظم

مسلم لیگ ن کی حکومت کے منصوبوں کومکمل کریں گے :معاون خصوصی وزیر اعظم
مسلم لیگ ن کی حکومت کے منصوبوں کومکمل کریں گے :معاون خصوصی وزیر اعظم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ حکومت مسلم لیگ ن کی حکومت کے منصوبے مکمل کرے گی ، عمران خان وہی کام کررہے ہیں جو بل گیٹس افریقہ میں جا کررہاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم نے خود کو عوا م کے سامنے پیش کیاہے اور عمران خان نے حکومت کے پہلے تین ماہ میں یہ کام کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ روش ختم کریں گے کہ وہ منصوبے جو سابق حکومت نے عوام کیلئے لگائے ہوں ان کو رو ک دیا جائے ، ہم وہ تمام منصوبے مکمل کریں گے جوعوامی فلاح و بہبود کیلئے شروع کئے گئے تھے ۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعلیم پر ڈاکہ ڈالاہے اور انڈر پاسز بناتے رہے  ، طلبہ کو چاکلیٹس کی طرح اربوں کے لیپ ٹاپ بانٹے گئے لیکن میں یہ سوال کرتاہوں کہ اس عمل سے کتنے نوجوانوں کو معاشی طور پر فائدہ ہوا ؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وہی کام کررہے ہیں جو بل گیٹس افریقہ میں جاکر کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے منصوبے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

مزید : قومی