یاسر شاہ کو انضمام الحق نے اتنی بڑی خوشخبری سنا دی کہ شاداب خان کے بھی رنگ فق ہو جائیں گے

یاسر شاہ کو انضمام الحق نے اتنی بڑی خوشخبری سنا دی کہ شاداب خان کے بھی رنگ فق ...
یاسر شاہ کو انضمام الحق نے اتنی بڑی خوشخبری سنا دی کہ شاداب خان کے بھی رنگ فق ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کے ورلڈ ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اب یاسر شاہ ون ڈے ٹیم میں بھی شمولیت کے لئے پلان میں شامل ہیں۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان، محمد عباس اور شاداب خان دورہ افریقا کے لیے سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔لاہور میں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ یاسر شاہ کے ریکارڈ پر سب کی طرح وہ بھی خوش ہیں، اب یاسر شاہ کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جائے گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ فخر زمان اور شاداب خان کی انجریز پریشان کن نہیں جبکہ محمد عباس کو صرف آرام کی ضرورت ہے، یہ کھلاڑ ی جنوبی افریقا کے دورے کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل