حکومت نیب کوبہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے :افتخار درانی

حکومت نیب کوبہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے :افتخار درانی
حکومت نیب کوبہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے :افتخار درانی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے کہ اعظم سواتی نے اچھی مثال قائم کی ، نیب کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سماءنیوز کے پروگرام ”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ حکومت کا کام اداروں کومضبوط کرناہے ،نیب ہمارا ادارہ ہے اور اس کوبہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے استعفیٰ دیکر اچھی روایت قائم کی ہے اور استعفیٰ کیوں دیاہے ؟ اس کے بارے میں اعظم سواتی ہی بتا سکتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ اعظم سواتی نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور کابینہ کے اجلاس میں استعفیٰ پیش کیا ، مستعفی ہونے کا فیصلہ اعظم سواتی کا اپنا ہے ۔

مزید : قومی