لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے،شعیب صدیقی، آجاسم شریف

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے،شعیب صدیقی، آجاسم شریف

لاہور( جنرل رپورٹر ) تحریک انصاف کے راہنما شعیب صدیقی اور آجاسم شریف نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا ۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے کمپنی میں جاری تمام تر معاملات ،پراجیکٹس اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔دونوں راہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور لاہور کی صفائی دوسرے شہروں کے لئے مثال ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں کو صفائی کے حوالے سے توجہ کی ضرورت ہے۔

،مستقبل قریب میں نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ویسٹ منیجمنٹ کے شعبے میں بہتری لائیں گے ۔موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام کو ہرطرح سے سہولیات فراہم کرنا ہماری قیادت کی اولیں ترجیع ہے۔دونوں راہنماؤں نے ہیڈ آفس میں قائم جدید ویڈیو وال کا دورہ کیا جہاں سینئر منیجر مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن شعیب ڈار نے جدید لایؤ سافٹ ویئر اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک اور ہیڈآ ف کمیونیکیشن جمیل خاور بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1