2ہزار کلو باسی مچھلی پکڑی گئی ، 9فوڈ پوائنٹ سیل

2ہزار کلو باسی مچھلی پکڑی گئی ، 9فوڈ پوائنٹ سیل

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور مچھلی منڈی میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے باسی مچھلی کی فروخت، غیر معیاری سٹوریج پر 9فش پوائنٹس سیل، خراب، بد بودار 2ہزار کلو مچھلی اٹھا کر تلف کر دی ۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا ٹیموں کے تعاون سے کیااور باسی مچھلی کو ایل ڈبلیو ایم سی کے تعاون سے تلف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مچھلی مارکیٹ کے تاجروں کو متعدد بار وارننگ دی گئی مگر وارننگ کے باوجود مچھلی کی تیاری کے انتہائی ناقص انتظامات پر کاروائیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مچھلی سردیوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی من پسند غذا ہوتی ہے،باسی مچھلی کی بڑے پیمانے پر فروخت متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔محفوظ مچھلی کی فراہمی کیلئے منڈی کے ساتھ فش پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ با ر بار خلاف ورزی کرنیوالے فوڈ پوائنٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔صحت مند اور محفوظ غذا کے فروغ کیلئے دوسرے ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1