حکومت غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے،جمشید چیمہ

حکومت غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے،جمشید چیمہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو ملک کا آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا اس لئے حکومت کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈے میں مصروف ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ غربت کے خاتمے کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔

جن کے آنے والے دنوں میں ثمرات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑا پھینکا جائے گا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی اورکسانوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور اس کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔حکومت کو جن حالات میں ملک کی ذمہ داری ملی ہے یہ ایک چیلنج ہے ۔

جمشید چیمہ

مزید : میٹروپولیٹن 1