قیام امن کیلئے فوج اور حکومت کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، مبارک اعوان

قیام امن کیلئے فوج اور حکومت کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، مبارک اعوان

لاہور(جنرل رپورٹر) قیام امن کیلئے افواج پاکستان اور موجودہ حکومت کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاان خیالات کا اظہار سیکرٹری انفارمیشن ڈیفنس فورسز ویٹنرز ایسوسی ایشن پاکستان مبارک احمد اعوان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے یہ ثابت کیا ہے وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے بہترین صلاحیت رکھتی ہے اور ہمارا جمہوری نظام اقتصادی صلاحیت ولولہ انگیز قوم قومی یکجہتی اور پروفیشنل مسلح افواج جنوبی ایشیاء میں سٹرٹیجک استحکام کی ضمانت ہیں افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اورہمیں اس جذبے پر فخر ہے افواج پاکستان سیاسی جماعتیں ایگزیکٹو عدلیہ پارلیمنٹ میڈیا سمیت سب ایک ساتھ ہیں ہماری شہادتوں اور اعلیٰ ترین قربانیوں نے اپنے خون پسینے سے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے وزیر اعظم اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں ہیں۔

مبارک اعوان

مزید : میٹروپولیٹن 1