روپے کی بے قدری سے ملکی معیشت مفلوج ہوکر رہ گئی
لاہور(سٹی رپورٹر)صدر انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی چوہدری اعجاز نے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں روپے کی بے قدری سے ملکی معیشت مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، کاروبارکرنے والے تاجر حضرات ان مشکل ترین حالات میں پس کر رہ گئے ہیں ، اپنے ایک بیان میں ان کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت ملکی معیشت کو بہتر اور مضبوط کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کرے۔
عوام اس گومگوں کی کیفیت میں شدید ذہنی اضطراب سے گزررہے ہیں ملکی معیشت کودرست سمت پر گامزن کرنے کیلئے فی الفور ماہرترین ماہرین معاشیات کی خدمات لی جائیں اور ملک بھر کی تما م سیاسی جماعتیں حکومت اور اپوزیشن سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز ملک وقوم کو اس بحرانی کیفیت سے نجات دلوانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔
چودھری اعجاز