56 کمپنیوں میں کام کرنے والے افسران کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ

56 کمپنیوں میں کام کرنے والے افسران کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ

لاہور (جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے 56 کمپنیوں کے پراجیکٹ پر کام کرنے والے افسران اور ٹیکنو کریٹس کی تنخواہیں کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے سابق دور حکومت میں جاری پراجیکٹ میں تعینات سرکاری افسران اور ٹیکنوکریٹس کی تنخواہوں میں کمی کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب اور ایس اینڈ جے اے ڈی کو ٹاسک سونپ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب میں جاری پراجیکٹ پر 20 فیصد اضافی اخراجات برادشت کرنا پڑ رہے ہیں۔پنجاب میں شعبہ صحت ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، آبپاشی، ایجوکیشن اور زراعت سمیت دیگر سیکٹر میں مختلف نوعیت کے پراجیکٹ جاری ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1