کسانوں اور اساتذہ کے دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں،قاری زوار بہادر

کسانوں اور اساتذہ کے دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے سر براہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ حکومت کسان اتحاد کے مظاہرین اور اسلام آباد ڈی چوک میں اساتذہ کے دھرنے والوں کے مطالبات فوراً تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں سختی کی وجہ سے بہت سے بزرگ اساتذہ شدید علیل ہو گئے ہیں مگر حکومت ان کی توقیر اور عزت کی بجائے ان کے مطالبات کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی تو دوسری جانب پنجاب بھر سے کسان اتحاد کے ہزاروں افراد نے ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر اپنے جائز مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے جس سے لاہور میں داخل ہونے والے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ اگر وقت پر چینی کے کارخانوں نے کام شروع نہ کیا اور کاشتکاروں کی رقم انہیں مہیا نہ کی گئی تو ملک میں چینی کا خوفناک بحران پیدا ہو جائے گا۔ جمعیت علماء پاکستان دونوں دھرنو ں کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور حکمرانوں سے جلد از جلد ان کے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
زوار بہادر